Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 327,063 847
DEATHS 6,727 12

راولپنڈی :پاک فوج نے رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں کی،فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل کے جوانوں نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز خان نے صالح پٹ اور رحیم یارخان میں پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اورفوجی مشقیں دیکھی،جس میں کراچی اور پنوں عاقل گیریژنز کے جوانوں نے حصہ لیا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹن جنرل ہمایوں عزیز خان نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیارکوبھی سراہا ۔