Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28ستمبر کو طلب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس...
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2020 09:35am

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28ستمبرکوطلب کرلیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پارلیمانی رہنماؤں کوخطوط لکھ دیئے ۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط لکھے ہیں کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28ستمبرکوسہہ پہر3بجے کونسٹیوشن روم میں طلب کرلیا ہے،اجلاس کی صدارت اسپیکراسد قیصر کریں گے۔

خطوط میں اسپیکرقومی اسمبلی نے لکھا کہ انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز دیں۔

اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورگلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے،انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےسب مل کرمتعلقہ قوانین،رولزاورطریقہ کار میں ترامیم تجویزکریں۔

اسپیکراسد قیصر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ،اسعد محمود ،چوہدری طارق بشیرچیمہ،اختر مینگل،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،خالد حسین مگسی،غوث بخش خان مہر،شیخ رشید احمداورنوابزادہ شاہ زین بگٹی کو بھی مدعو کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div