Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 309,015 ہوگئی، 6,444افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 25 ستمبر 2020 09:53am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد309,015ہوگئی جبکہ6,444افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 798نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ09ہزار 015ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 25ستمبر بروز جمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا کے مزید 342نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی۔

پنجاب میں178،بلوچستان میں 73،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں36،36اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ35ہزار246 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار864افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار525،اسلام آباد میں16ہزار324،بلوچستان میں14ہزار838 ،گلگت بلتستان میں3608اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2610کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید07مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6444ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2477افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2229،خیبرپختونخوا میں 1258،اسلام آباد میں181،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 84اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ07ہزار831 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے544 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے348افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 94ہزار740مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار504کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے798افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 33لاکھ44ہزار019افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف بھر کے اسپتالوں میں 872متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 103مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div