Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنےکی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ...
شائع 25 ستمبر 2020 10:55am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے اسکالر شپ دینے کی بھی منظوری دی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھی بھجوائیں گے، پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں،نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ادارے کو متحرک اندازمیں چلانے کیلئے تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں ،پنجاب ہیلتھ انیشٹیومینجمنٹ کمپنی کے بورڈ بھی کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div