Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کراچی:شفیق کالونی سے 8 سالہ بچے کی کپڑے میں لپٹی لاش برآمد

کراچی کے علاقے شفیق کالونی سے 8سالہ بچے کی کپڑے میں لپٹی لاش...
شائع 25 ستمبر 2020 11:40am

کراچی کے علاقے شفیق کالونی سے 8سالہ بچے کی کپڑے میں لپٹی لاش برآمدہوئی ہے،بچے کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی، پولیس نے مشتبہ شخص سمیع اللہ کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے شفیق کالونی کا رہائشی 8سالہ حارث گزشتہ شام لاپتہ ہوا ،اہل خانہ تلاش میں تھے کہ رات گئے علاقہ مکینوں نے ایک شخص کو حارث کی لاش لے جاتے دیکھا تو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی جو حارث کا پڑوسی بھی رہ چکا ہے، بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا بچے سے زیادتی اوروجہ موت کی تصدیق کیلئے کیمیکل ایگزامن کیلئے نمونے محفوظ کرکے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

اسپتال میں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر بچے کی لاش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div