Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک...
شائع 25 ستمبر 2020 03:04pm

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ قائد کو اعتماد میں لے کر ہر فیصلہ کرتے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کا مینڈیٹ نہ لیکر آئے ہوں وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کرے گی، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے، 58والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو،گواہان کے بیانات میں شہباز شریف کا نام تک نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے، گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے شہباز شریف کو گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے حکومت کے ساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر آئندہ کوئی تعاون نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے، اس اسپیکر کو کوئی اختیار نہیں کہ پارلیمانی لیڈر کا اجلاس طلب کر سکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div