Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سانحہ اے پی ایس، افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ

سانحہ اے پی ایس کے بعد پاک فوج نے بھی محکمانہ انکوائری کے بعد...
شائع 25 ستمبر 2020 06:51pm

سانحہ اے پی ایس کے بعد پاک فوج نے بھی محکمانہ انکوائری کے بعد ایکشن لیا۔

برگیڈیئر سمیت پندرا افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی گئی،میجر سمیت پانچ اہلکاروں کو فوج سے برطرف کیا گیا، چار سپاہیوں کو قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی۔

سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے معاملے کے حوالے سے پاک فوج کی محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

بریگیڈیئر سمیت 15 افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فوج کی کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات کے بعد کارروائی کی، بریگیڈیئر مدثراعظم کو ترقی نہ دینے کے احکامات دیئے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میجر سمیت 5 اہلکاروں کو فوج سے برطرف کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق حوالدار منظرحسین اور سپاہی محمد عثمان کو 28 دن قید بامشقت دی گئی، سپاہی محمد عدنان اور احسان اللہ کو بھی 28 دن قید بامشقت دی گئی۔

سپاہی احسن نواز اور سعوداعظم کو 28 دن قید بامشقت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کارروائی فوج کا روایتی معیار برقرار نہ رکھنے پر کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div