Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پنجاب میں 20 اور 10 کلو آٹے کا تھیلا غائب

پنجاب میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا، صوبائی دارلحکومت لاہور میں...
شائع 25 ستمبر 2020 07:07pm

پنجاب میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا، صوبائی دارلحکومت لاہور میں 20 کلو اور 10کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا نہ ملنے کی شکایات بھی بڑھ گئیں، شہری بھی بلبلا اٹھے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 430 اور 20 کلو وزن کے تھیلے کی 860 روپے ہے لیکن یہ مارکیٹ میں نایاب ہیں، اسکے برعکس 15 کلو کا تھیلا 920 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔

ہول سیل ڈیلرز اور پرچون فروش کہتے ہیں کہ ملوں سے آٹے کی سپلائی شارٹ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ میں اسکی قلت ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ملوں سے آٹے کی وافر مقدار میں ترسیل کو یقینی بنائے۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران چکی آٹے کی قیمت 8 روپے اضافے کے ساتھ 76 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div