Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی: بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

کراچی میں بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ کا بحران بھی شدت اختیار...
شائع 25 ستمبر 2020 07:44pm

کراچی میں بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

شہری کہتے ہیں صبح ہو یا شام گیس کا پریشر کم ہونے سے کھانا پکانا مشکل ہوگیا۔

مجاہد کالونی کراچی کی رہائشی صدیقہ بی بی بار بار چولہا جلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاکہ کھانا بناسکیں۔ کیونکہ صبح گھر والے بغیر ناشتے کام کیلئے گئے تھے۔

شہر کے مختلف علاقوں کی تقریبا یہی صورتحال ہے۔ گیس آتی نہیں، اور اگر آبھی جائے تو پریشر نہیں۔ خواتین کو دن اور رات کے کھانے کیلئے صبح ہی تیاری کرنا ہوتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس وقت ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال کا سامنا ہے۔

جس کے باعث نہ صرف گھریلو بلکہ سی این جی اور صنعتی صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div