Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملکی معیشت میں اب استحکام آرہا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تمام اداروں کو کنٹرول...
شائع 25 ستمبر 2020 08:46pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تمام اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، اسہی وجہ سے نواز شریف کی آرمی چیف سے نہیں بنتی۔ اب ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔ وزیراعظم سے آج نیوز ، اے آر وائی اور جیو کے ڈائریکٹر نیوز کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ اب معیشت میں استحکام آرہا ہے ،اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی انتخابات کروادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی قیادت کی ملاقاتوں کا مجھے علم ہوتا ہے، فوج میری پالیسی کو فالو کرتی ہے،ہمارے کچھ وزیر اپنے ہی خلاف گول کردیتے ہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ کچھ سیاسی لوگ چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں، بھارت گلگت بلتستان میں پیسے خرچ کررہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div