Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سرفراز احمد کی بیٹے کے ہمراہ تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے...
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2020 11:03pm

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سرفراز کو سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز کو اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق کپتان نے جیسے ہی تلاوت ختم کی تو اس کے اختتام پر ان کے بیٹے نے از خود دعا کروا دی۔ ویڈیو دیکھئے۔

enter image description here

واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک حافظ قرآن بھی ہیں اور انہوں نے انتہائی خوبصورت آواز میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div