Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، بھارتی ڈپلومیٹس کا واک آؤٹ

وزیراعظم کی دبنگ تقریر سے بھارتی سورماؤں کے دل دہل گئے، بھارتی...
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2020 09:08am

وزیراعظم کی دبنگ تقریر سے بھارتی سورماؤں کے دل دہل گئے، بھارتی ڈپلومیٹ سچ سن نہ سکے اور جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بےنقاب کرتے ہوئے کشمیر کیلئے بھرپور آوازاٹھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن بھارت نے کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا تو بھرپور جواب ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اپنے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، کشمیر ایک نیو کلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ فاشسٹ حکومت نے کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا تو قوم اس کا بھرپور جواب دے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم ہونا ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو نسل کشی سے بچایا جائے، کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div