Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اقوام متحدہ میں بھارت کے "رائٹ ٹو ریپلائی" میں پاکستان کا جواب

اقوام متحدہ میں بھارت کے رائٹ ٹو ریپلائی میں پاکستان نے جواب میں...
شائع 26 ستمبر 2020 09:13am

اقوام متحدہ میں بھارت کے رائٹ ٹو ریپلائی میں پاکستان نے جواب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہوگا۔

پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، ہے اور نہ کبھی ہوگا۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کے لیے تمام طریقوں کو اپنانے کا حق حاصل ہے۔ بھارت کے ہمسائے بھی دخل اندازیوں سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادیو کا پاکستانی سرزمین سے پکڑے جانا اور اقبال جرم کرنا اس کی مثال ہے۔ ہندوتوا سوچ کی آلہ کار مودی حکومت سے اب خود بھارتی بھی محفوظ نہیں۔ بھارت پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div