Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مشال ملک کا آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

کشمیری حُریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے آر ایس ایس کو...
شائع 26 ستمبر 2020 12:50pm

کشمیری حُریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

مشال ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے کھل کر کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا، کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف اقوام متحدہ قرارداد منظور کرے، آئے روز معصوم کشمیروں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماؤں کے قتل کا مںصوبہ بنایا گیا ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ، جینیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 370 اور35 اے کے خاتمے سے کشمیروں کا ڈیتھ وارنٹ لکھا گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div