Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'طلال چوہدری نے خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی'

فیاض الحسن چوہان نے کہا طلال چوہدری کے پیچھے پوری ایک ہسٹری ہے۔بیگم صفدر ان کی سرپرستی کرتی تھیں۔وہ سارا دن ایسی ہی حرکتیں کرتےتھے۔
شائع 26 ستمبر 2020 06:30pm

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری نے خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔طلال چوہدری کے پیچھے پوری ایک ہسٹری ہے۔بیگم صفدر ان کی سرپرستی کرتی تھیں۔وہ سارا دن ایسی ہی حرکتیں کرتےتھے۔طلال چوہدری نے 2016 میں اسٹیج پر کھڑے ہوکر غلیظ اشارے بازی کی۔

انہوں نے کہا یہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ کا امتحان ہے۔طلال چوہدری بیگم صفدر اعوان کا خاص پالتو ہے۔ان کوبیگم صفدر کے اشارے پر وزیربنایا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس صبح 6 بجے سے تمام تفصیلات آچکی تھی۔میں خاتون کا نام نہیں لے رہا، یہ ہماری پارٹی کی ٹریننگ ہے۔میں نے ڈی پی او فیصل آباد سے تمام معلومات لے لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دونوں پارٹیوں کو دبایا جارہا ہے۔انہیں معلوم ہے رسوائی تو صرف ن لیگ کی ہونے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div