Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال

لیگی قائد نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر جے یو آئی کے سربراہ مولانا...
شائع 26 ستمبر 2020 07:29pm

لیگی قائد نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بات چیت میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔

بات چیت میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پربھی مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق مشاورت میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بننے کی پیشکش کردی۔ کنوینر اکرم درانی کی صدارت میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ رہبر کمیٹی میں اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق رابطہ کمیٹیاں تشکیل دینے پراتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بننے کی پیشکش کردی ہے

اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں نے رہبر کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بجائے قائم رکھنے کی تجویز دی ہے۔اجلاس میں تمام جماعتوں کا مختلف امور پر3کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک عدم اعتماد پر ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، ایک کمیٹی متفقہ لائحہ عمل اور جلسے واحتجاج پر قائم کی جائے گی جبکہ ایک کمیٹی جماعتوں کےدرمیان رابطوں کےحوالے سے امورانجام دے گی ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیوں بارے حتمی رائے کے بعد تجاویز قیادت کو دی جائیں گی، تمام سفارشات پر حتمی فیصلہ قائدین کرینگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div