Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نواز شریف کا شکوہ ۔ ۔ ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ...
شائع 26 ستمبر 2020 07:32pm

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹوئیٹ میں کہا کہ تین بار منتخب وزیراعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سزائیں دلوائیں گئی اور اشتہاری قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جیل بھروتحریک شروع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں دونوں

رہنماؤں نے جیل بھروتحریک شروع کرنے اورمشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پراتفاق کیا۔

سابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ،حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کخلا ف موقف کی نفی ہے۔

ذرائع نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا،مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے ،رہبر کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے،رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ موقف طے کیاجائے۔

نوازشریف ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔

ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو میں اپنے بہت قریب سمجھتا ہوں،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کومختلف مقدمات اورنیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو نیب پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دے دیا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ کسی بھی پیشی پر کوئی بھی پارٹی رہنما ءنیب میں پیش نہ ہوں اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے جبکہ دونوں رہنماؤں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پربھی اتفاق کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div