Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نواز شریف کی تقریر آئینی قرار

لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر...
شائع 26 ستمبر 2020 07:35pm

لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین کے مطابق ہے، انہوں نے تقریر میں آئین سے متصادم کوئی بات نہیں کی۔

لیگی رہنما شہباز شریف نے لاہور میں سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب ان پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں، بتائیں مفاہمت سے ہم نے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے،اب مزید نہیں دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا عمران خان انہیں ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیا جائے، ہم نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،نیب حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ۔

نیب حکام کی جانب سے ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا۔

ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کیخلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے، کیس میں 4ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا، اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div