Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیخ رشید کے نواز شریف سے سوالات

شیخ رشید احمد نے نوازشریف سے10 سوالات کیے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے...
شائع 26 ستمبر 2020 08:27pm

شیخ رشید احمد نے نوازشریف سے10 سوالات کیے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے لیگی قائد نواز شریف سے سوالات اٹھائے ہیں اور انکا جواب مانگا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں اُسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں؟ کتنا چندہ لیا۔

شیخ رشید نے مزید پوچھا کہ نوازشریف یہ بھی بتائیں مودی کو کتنی کالز کیں، ایجنڈا کیا تھا؟ اجمل قصاب کےگھر کا پتہ رائٹرز کو کس نےدیا؟ قطر سے الیکشن کیلئے کتنے پیسے ملے؟سجادعلی شاہ پر حملے کیلئے لاہور سے بسیں کس نے بھیجیں؟ پہلے ڈان لیکس سے انکار کیوں کیا؟

انہوں نے مزید پوچھا کہ بے نظیر کی کردار کشی کے لیے خط کیوں جاری کیا؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نون اور ش لیگ سے کوئی طوطا لیگ نہ نکل آئے، میں کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، میں مشورے لیتا نہیں، دیتا ہوں، نوازشریف سے میرے دس سوالات ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div