Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں ون پارٹی نظام لانیکی کوشش

لیگی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ون پارٹی نظام لانے...
شائع 26 ستمبر 2020 08:30pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ون پارٹی نظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

نیوز کانفرنس میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھی دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، نواز شریف کا ہرجملہ اور ہر لفظ پارٹی کیلیے اہم ہے۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ون پارٹی نظام لانے کی کوشش جاری ہے، حکومت شہباز شریف کو گرفتارکرناچاہتی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ گرفتاری کامقصد گلگت الیکشن میں دھاندلی ہے، عمران خان کو2018 کا کھیل پھرکھیلنے نہیں دیں گے، پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھی دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، نواز شریف کا ہرجملہ، ہر لفظ پارٹی کیلیے اہم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div