لوگ اپنابندوبست کرلیں، تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کریں گے،شیخ رشید
کراچی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قبضہ مافیا کو خبردار کرتےہوئے کہا کہ لوگ اپنا بندوبست کرلیں ،کراچی میں سرکلر ریلوے لائن کے اطراف سے تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، تجاوزات کی نشاندہی میں سندھ حکومت ساتھ ہے، بےدخل لوگوں کو بساناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کراچی میں سائٹ ایریا شاہ عبدالطیف اسٹیشن پر پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ کے سی آر پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے دو میٹنگ ہوئی ہیں ،سندھ حکومت سے کراچی سرکلرریلوےکے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں ، کراچی سرکلرریلوے سےمتعلق سندھ حکومت اوروفاقی حکومت ایک پیج پرہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10بلین سے زائد رقم کراچی سرکلر ریلوے پرخرچ کرنے جا ر ہے ہیں، سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے ہر 15دن بعد کراچی آؤں گا،12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہے 30 کلومیٹر بحالی ہماری ذمہ داری ہے، میں نے مچھر کالونی اور گیلانی اسٹیشن کا دورہ کیا، 24 برجز لیول کراسنگ بنائے جائیں گے ایف ڈبلیو کو ٹھیکہ دے دیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تجاوزات کی نشاندہی کر رہے ہیں ، لوگ اپنا بندوبست کرلیں، کراچی میں سرکلر ریلوے لائن کے اطراف سے تجاوزات کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا،جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی کیلئے جذبہ ہے،اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہیئے۔
ریلوے زمین پر تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوےسپریم کورٹ کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کرے گی اور سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ریلوے ٹریک کےاطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشیدنے مزیدکہا کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ جو لوگ بے دخل ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔