عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی،فواد چوہدری
لاہور :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پربات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی جبکہ سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں،عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتسابی عمل کو بریک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا،شفاف اور بلاتفریق احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہوچکا ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا،قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرےگی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزیدکہا کہ ملکی دفاع کو یقینی بنانے والی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے ،اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے،فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے اور اپوزیشن پھر ناکام ہوگی،حکومت کمزور طبقات کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔
”فیصل آبادانڈسٹریل زون سے1.4ارب ڈالرکی میڈیکل آلات کی برآمدات کم ہوجائیں گی“
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل آبادانڈسٹریل زون میں200ایکڑپرمیڈیکل آلات بنانےکازون قائم کیا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آبادانڈسٹریل زون میں200ایکڑپرمیڈیکل آلات بنانےکازون قائم کیا ہے،زون سے1.4ارب ڈالرکی میڈیکل آلات کی برآمدات کم ہوجائیں گی۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ سرنج ،سوئیاں ،ڈالائسزمشیں اب پاکستان میں بنائیں گے ، دل کااسٹنٹ ،کینولا اورایکسرےمشن بھی ملک میں بنیں گے،اگلاانڈسٹریل زون سیالکوٹ ہوگا۔
فیصل آباد انڈسٹریل زون میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانےکا زون قائم کیا ہے اس سے 1.4 ارب ڈالر کی میڈیکل آلات کی امپورٹس جو ہم کرتے ہیں بہت کم ہو جائیں گی، سرنج، سوئیاں، Canolas, Xray Machines, Heart stunts , Dialysis machines ہم پاکستان میں بنائیں گے, اگلا زون سیالکوٹ ہو گا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔