وزیر دفاع کا روس میں کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقوں کا معائنہ
اسلام آباد:وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے روس میں کثیر الملکی کیو...
اسلام آباد:وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے روس میں کثیر الملکی کیو کاز 2020فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق روس کے شہرآسترکھان میں کیوکاز2020 کثیر الملکی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے کیوکاز2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مشقوں کا معائنہ کیا۔
مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے وزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات بھی کی، پاک فوج کے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح بھی وفد کا حصہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے، کیوکاز2020 کثیرالقومی مشقوں کا 21 سے 26 ستمبر تک انعقاد کیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔