اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا،احسن اقبال
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے بھی 3 مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل لاء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔
لیگی رہنما ءاحسن اقبال نے وضاحت دیتےہوئے کہا کہ اب کوئی پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔