پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 311,516 ہوگئی، 6,474افرادجاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد311,516ہوگئی جبکہ6,474افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 672نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ11 ہزار516ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 29ستمبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید297نئے مریض سامنے آئے جبکہ 5ہلاکتیں ہوئیں۔
بلوچستان میں 85،پنجاب میں73،اسلام آباد62،گلگت بلتستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 02کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب 3،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ36ہزار395 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار292افرادکورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار727،اسلام آباد میں16ہزار532،بلوچستان میں15ہزار177 ،گلگت بلتستان میں3730اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2663کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید08مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6474ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2495افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2234،خیبرپختونخوا میں 1259،اسلام آباد میں181،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث72 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار702 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے419 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے318افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 96ہزار340مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار665کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے672افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 34لاکھ82ہزار206افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735اسپتالوں میں 684مریض زیرعلاج ہیں،اس وقت 80مریض وینٹی لیٹرپرموجودہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔