نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5افراد جاں بحق، ایک زخمی
پشاور:نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ کیمپ کورونا میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5افراد موقع پر جان سے گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا،واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
واقعے میں جاں بحق افراد کو میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا ،جن کی شناخت ہدایت اللہ ،مکرم ،فرید اللہ،حضرت اللہ اور شفقت کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں قیصرنامی شخص زخمی ہوگیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے، متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔