شہباز شریف کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو زیادہ نمازیں، کثیر روزے اور عبادات کی پاداش میں گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ اپنی بے مثال اور لازوال کرپشن کے باعث گرفتار ہوئے ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت اپنے قائدین کی ہراسمنٹ، کرپشن، بددیانتی اور جعلی ٹی ٹی کے کیسز کو سیاسی رنگ نہ دے۔
ان کاکہنا تھا کہ نیب نے شہباز شریف کو زیادہ نمازیں، کثیر روزے اور عبادات کرنے کی پاداش میں گرفتار نہیں کیا بلکہ ان کی کرپشن کے عوض کیا ہے۔ اقتدار میں بڑھکیں مارنے والے خادم اعلیٰ اب ہر بات میں خود کو خطا کار کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب سوال کرپشن پر کرتی ہے اور آل شریف جواب میں قومی اداروں پر الزامات لگاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے لندن بھاگ کر موجودہ سیاسی نظام کے سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطاب پایا ہے۔ وہ پاکستان واپس آئیں، حکومت ان کی خواہش کے مطابق ان کا استقبال کرے گی۔ احتساب اور نظام سے مفرور افراد اور رہنماؤں کو تحاریک چلانے کی اخلاقی جرات نہیں رکھنی چاہئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔