پی ڈی ایم : حکومت مخالف تحریک آگے بڑھنے کیلئے پہلا اجلاس
متحدہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کےلئے پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے اورگیارہ اکتوبرکوکوئٹہ میں پہلے جلسے کا اعلان کردیا ۔ احسن اقبال پہلے ماہ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کے کنویئنرنامزد ہوگئے ۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی سمیت گیارہ جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کوبھیجا جائے گا اورتحریک کو اسی ہفتے مکمل کیا جائے گا ۔
راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزورہونگے ۔ پی ڈی ایم 11 اکتوبرکوکوئٹہ میں جلسہ منعقد کرے گا ۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن رہنماؤں کو تنگ اورگرفتارکررہی ہے ،ناجائز دباؤکو قبول نہیں کرینگے۔
پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر احسن اقبال ہونگے ۔ شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویزاشرف ، یوسف رضا گیلانی ،غفورحیدری ،اکرم درانی ، عثمان کاکڑ، جہانزیب جمالدینی، میاں افتخار سٹیرنگ کمیٹی میں شامل ہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔