Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

چہلم امام حسین پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی سمیت سندھ بھر میں چہلم امام حسین پر موٹر سائیکل کی ڈبل...
شائع 29 ستمبر 2020 11:46pm

کراچی سمیت سندھ بھر میں چہلم امام حسین پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے چہلم امام حسین پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ شہری، صحافی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔