نیب کو سیاست دانوں کی بے عزتی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے...
شائع 30 ستمبر 2020 12:25pm

راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ نیب کو سیاست دانوں کی بے عزتی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ملک میں کسی بھی وقت گرفتاری ہوسکتی ہے،رولز آف لاء کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

سابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کے معاملے پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی طلبی پر نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بیان ریکارڈ کرنا شروع کیا تو شاہد خاقان عباسی نے سوال نامہ دینے کا اصرارکرتے ہوئے تحریری جواب دینے کا مؤقف اپنایا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں نیب آفس کےباہرمیڈیاسے گفتگومیں نیب کارروائیوں کو سیاسی انجینئرنگ قرار دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 6 سال قبل ایم ڈی لگایا، اب کہتے ہیں غلط ہے، ٹرائل کے دوران شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا،یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے، جس کا مقصد سیاستدانوں کو بےعزت کرنا ہے، چیئرمین نیب کے علاوہ تمام تعیناتیاں غلط ہیں تو وہ کیس بھی بنائیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ رولز آف لاء کی خلاف ورزی کی گئی،سیاستدانوں کی بے عزتی کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے،ریٹائرڈ ہونے والوں کو بھی نیب میں گھسیٹا جارہا ہے، ملک میں کسی بھی وقت گرفتاری ہوسکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کی ہرپوسٹ خالی ہے کسی بھی پٹرولیم کمپنی میں ایم ڈی نہیں بلکہ بورڈ کے لوگ بیٹھے ہیں۔