موٹروے سانحہ: حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کافیصلہ

اسلام آباد:موٹر وے سانحے کے بعد حکومت نےنیشنل ایمرجنسی ہیلپ ...
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2020 03:12pm

اسلام آباد:موٹر وے سانحے کے بعد حکومت نےنیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موٹر وے زیادتی کیس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے،حکومت کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےپی ایم ڈلیوری یونٹ کواہم ٹاسک سونپ دیا،پی ایم ڈلیوری یونٹ نےنیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پرکام کا آغازکردیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا ،کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبرمیسر ہوگا۔

وزیراعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبرکےقیام کو2ماہ مکمل میں کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرزکونئےنظام سےمنسلک کیاجائےگا،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی،نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ،ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی، نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی،قانون سازی کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔