حکومت کاآئندہ 15روزکیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ
اسلام آباد:اوگرا کی سمری مستر د ہوگئی، حکومت نے آئندہ 15 روزکیلئے...
اسلام آباد:اوگرا کی سمری مستر د ہوگئی، حکومت نے آئندہ 15 روزکیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا،مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی ردبدل نہیں کیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے کی کمی کی گئی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی لیکن حکومت نے قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ سنا دیا،آئندہ15روز تک پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
فیصلے کے مطابق آئندہ 15 روزتک پٹرول ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردبدل نہیں کیا گیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا نے یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی جس کے مطابق قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔