آرٹی ایس دھاندلی کا فیصلہ قبول نہیں کرسکتے، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کی دھاندلی کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ کر قبول نہیں کر سکتے، کسی کا حق چھین کر کسی اور کی جھولی میں گرا دیاجائے، یہ ظلم ہے، قبول نہیں کرسکتے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے خطاب کیا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کی دھاندلی کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ کر قبول نہیں کر سکتے، کسی کا حق چھین کر کسی اور کی جھولی میں گرا دیاجائے، یہ ظلم ہے، قبول نہیں کرسکتے۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ ستر سال سے یہ سب چل رہا ہے، کیا ایسے ہی چلتے رہنے دیں، ہمارا فیصلہ کہ نہیں،اب ہمیں اس کا دو ٹوک فیصلہ کرنا چاہئے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر دباو ڈال کر مرضی کے فیصلے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ہم ایسے ہی یہ سب چلنے دیں؟ اس سے بڑی اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لئے جائیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی اور ربڑ سٹیمپ بنا دیا گیا ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مجھے ہمیشہ کامیابی ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف دو بار پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہا، مشرف کے دور میں جلاوطنی میں تھے تو پارلیمان کا رکن نہیں تھا، آج کے دور میں ایک بار پھر پارلیمان کا رکن نہیں ہوں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔