" ڈے آوٹ وِد رینجرز" کے نام سے پروگرام کا آغاز

نوجوان نسل کودہشت...
شائع 30 ستمبر 2020 07:34pm

نوجوان نسل کودہشت گردی کےتدارک سے آگاہی فراہم کرنے کا اقدام رینجرز سندھ " ڈے آوٹ وِد رینجرز" کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا۔

پہلے مرحلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ایس آر ای مجید کےطلبہ وطلبات نے پاکستان رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کا دورہ کیا۔

نوجوان نسل سے سماجی روابط کومزیدمستحکم کرنے کاعزم۔ سندھ رینجرز نے " ڈے آوٹ وِد رینجرز" پروگرام کا آغاز کردیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوان نسل سےسماجی روابط مضبوط کرنا اوردہشت گردی کے تدارک سے آگاہی اورفراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر کراچی آپریشن میں سندھ رینجرز کے اقدامات کے حوالےسے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیاگیا کہ شہر میں امن آپریشن کےمثبت نتائج کی عکاسی ہے۔

اس موقع پررینجرز کے اسپیشل دستوں نےممکنہ دہشت گردی سے نمٹنےکی مشققوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

شرکاء نے رینجرزشوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کا بھی دورہ کیا۔طلبہ و طالبات نےبحالی امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا۔