کراچی : کورونا کیسز میں اضافہ ، ایس اوپیز پر سختی کا فیصلہ
کراچی میں کورونا کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہےاور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنرکراچی کی زیرصدارت ہیلتھ افسران اورمتعلقہ محکموں کےافسران کااجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکس میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ماسک کے بغیر کسی کو پارک میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں اسکولوں میں کوروناٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے اور خلاف ورزی پراسکول بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، صنعتوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی،
اجلاس میں کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے حکم دیا ہے کہ کارروائی فوری شروع کی جائے خلاف ورزی پر کم از کم تین روز کے لئے ریسٹورنٹس اور میرج ہالز بند کئے جائیں۔
کمشنر کراچی کے مطابق خلاف ورزی پرفوری کارروائی شروع کی جائے گی اور کم ازکم3روزکےلئےریسٹورنٹس اورمیرج ہالزبندکئےجائیں،
کمشنر کراچی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز محکمہ صنعت کی رپورٹ پر کارروائی کریں گے، اور تمام ڈپٹی کمشنر آج رات گئے تک کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔