مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹس کے لائسنس کلئیر
پی آئی اے پائلٹس کیلئے اچھی خبر، مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل...
پی آئی اے پائلٹس کیلئے اچھی خبر، مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلئیر ہوگئے۔ کلئیر لائسنسز کی فہرست میں بوئنگ 777 اُڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی پائلٹ بہنیں بھی شامل ہیں۔
وزیر ہوا بازی نے قومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی، فہرست میں پی آئی اے، سرین ائیر، ائیر بلو اور شاہین ائیر کے پائلٹس شامل تھے۔
فہرست کے مطابق پی آئی اے کے 141 پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے حامل تھے جبکہ مشتبہ لائسنسز کی اسکروٹنی کے بعد یہ تعداد 104 رہ گئی تھی۔
وزیر ہوا بازی کے اعلان پر یورپی یونین، امریکہ اور برطانیہ نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔