سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کو...
شائع 30 ستمبر 2020 10:38pm

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کو پائپ لائن کیلئے زمین دینے ۔ یکم اکتوبر سے گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی شروع کرنے۔ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید اور زخمی ہونےوالوں کیلئے معاوضے اور محکمہ بلدیات کےلیے فنڈز دینے سمیت سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹ ایکٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں۔

کابینہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو پائپ لائن کےلیے زمین الاٹ کرنے کی منظوری، سوئی سدرن گیس کمپنی نے ملیر، جامشورو اور ٹھٹھہ میں زمین الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ صوبے کو آر ایل این جی نہیں۔ سندھ سے نکلنےوالی قدرتی گیس ہی دی جائے۔ صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ کا کہنا تھا نئی گیس لائن کا گیس بحران سےکوئی تعلق نہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا وفاق کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں پانچ ارب روپے کی ڈائریکٹ کٹوتی ایف بی آر نے غلط تسلیم کرلی۔ کابینہ نے کچھ شرائط کے تحت یکم اکتوبر سے دوبارہ کلیشن شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اجلاس میں 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری بھی دیدی گئی اور انٹرا سٹی مسافر گاڑیوں کے کرایے بڑھانے کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دیگر صوبوں کے کرایے دیکھنے اور دوبارہ غور کرکے پندرہ دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں 253 پولیس اسٹیشنز کو تفتیش کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔