ایم کیو ایم حیدرآباد، پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
سندھ ميں سياسی درجہ حرارت آج عروج پر پہنچے گا۔ ایم کیو ایم...
سندھ ميں سياسی درجہ حرارت آج عروج پر پہنچے گا۔ ایم کیو ایم حیدرآباد میں، جب کہ پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے حقوق کے نام پر آج کراچی یکجہتی ریلی نکالے جائے گی۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقباليہ کیمپس لگا دیئے گئے ہیں، جس کیلئے جيالے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب ايم کيو ايم بھی حيدرآباد ميں سياسی طاقت دکھائے گی۔ سٹی گيٹ ہيرآباد سے کوہ نور چوک تک حيدرآباد مارچ کيا جائے گا۔
دونوں پارٹیوں کی جانب سے بھرپور سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں جگہ جگہ سڑکوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ جب کہ ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔