مریم نواز کے 80 فیصد ٹوئٹر فالوورز جعلی ہیں، فیاض الحسن

وزیر اطلاعات پنجاب کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ...
شائع 04 اکتوبر 2020 02:14pm

وزیر اطلاعات پنجاب کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز کا ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز فیک یا BOT ہیں۔ 5.5 ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔