'گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں'

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چوری کے مقدموں میں نامزد آج قوم کو بھاشن دے رہے ہیں.
شائع 05 اکتوبر 2020 12:06am

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نےمسلم لیگ ن پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں۔ ن لیگ نے کرپشن اور لوٹ مار کے سوا ملک کےلئے کچھ نہیں کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی مفادات کے لئے اداروں کو کنٹرول کیا۔ چوری کے مقدموں میں نامزد آج قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، ایسا بیانیہ دیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔