پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید04 ہلاکتیں، 644 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 04افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,517ہوگئی جبکہ مزید644 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد315,260ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 644نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ15ہزار 260ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 5 اکتوبر بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 250نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی۔
پنجاب میں129،آزاد کشمیر میں46،بلوچستان میں 28، گلگت بلتستان میں 24 اوراسلام آباد میں کورونا کے 23کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ38ہزار341 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار941افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار076،اسلام آباد میں16ہزار789،بلوچستان میں15ہزار399 ،گلگت بلتستان میں3852اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2862کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6517ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2521افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2240،خیبرپختونخوا میں 1262،اسلام آباد میں183،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 89اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث76 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار907 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے515 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے868افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 99ہزار836مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار565کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے644افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 36لاکھ78ہزار534افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔