خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے،آصف زرداری
اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے،انہوں نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔
عدالت سے روانگی پر سابق صدر آصف زردری نے میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پردیا ہوگا،خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
میڈیا میں خطابات پرپابندی سے متعلق آصف زرداری نے کہاکہ اب تقریرروکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وفاقی حکومت کیلئے مزید کتنا وقت تک دیکھ رہے ہیں ؟ جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔
آصف زرداری نے نیب کیسز کے سوال پرکہاکہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔