نواز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز،احسن اقبال اور راناثناءاللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) مقدمات کی زد میں آگئی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز سمیت 2درجن رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ لاہور کے تھانے شاہدرہ میں مقامی شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں بغاوت،مجرمانہ سازش،عوام کوحکومت کیخلاف ورغلانےکی دفعات شامل ہیں ۔
جن میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرقانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ، راجاظفرالحق ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان اور سابق وزیردفاع خرم دستگیرنامزدہیں ۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب، سابق وزیرریلوے سعدرفیق،مفتاح اسماعیل ،شزا فاطمہ، امیر مقام، عطاء تارڑ اور دیگر رہنماء کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف نفرت آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر کرکے بغاوت کی ترغیب دی ہے، تقاریر کا مقصد بھارتی افواج کا کشمیر پر قبضہ کی کارروائیوں اور بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے اور عالمی برادری میں پاکستان کی اعلی عدالتوں اور مسلح افواج کو بدنام کیاجاسکے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور ریاستی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔