سابق گورنر سندھ محمد زبیر نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان مقرر
اسلام آباد:سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلم لیگ (ن)کے قائد...
اسلام آباد:سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف اور مریم نوازکا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو قائد محمد نوازشریف اور مریم نواز شریف کا ترجمان مقررکیاگیا ہے،جو پارٹی قائد اورمریم نوازسے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مرکزی اورسینٹرل انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ترجمانوں کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطاء اللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔