گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے عام انتخابات 15نومبر کو ہوں گے

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے عام انتخابات 15 نومبرکو ہونے...
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2020 02:33pm

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے عام انتخابات 15 نومبرکو ہونے جا رہے ہیں، 24 جنرل نشستوں کیلئے 554 امیدوار میدان میں آگئے ۔

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے نامزد امیدواوں کی حتمی شکل دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ نے 24نشستوں کیلئے نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،پی ٹی آئی اور مجلس وحدت المسلمین اتحادی بن کر گلگت بلتستان انتخابات میں اتریں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی مخصوص نشستوں پر نامزدگی کا آخری روز ہے ، جی بی اسمبلی میں خواتین کی6 اور ٹیکنوکریٹس کی 3نشستیں ہیں۔