پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس:وزیراعظم کی بریت کی درخواست پردوبارہ دلائل طلب

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس...
شائع 05 اکتوبر 2020 03:11pm

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پردوبارہ دلائل طلب کر لئے ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دیئے گئے دلائل کو6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اگردلائل سننے کے بعد 3 ماہ تک فیصلہ نہ ہوسکے تو دوبارہ دلائل دیئے جائیں گے، عدالت وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا موقع دے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو دوبارہ دلائل دینے کی ہداہت کردی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک ، جہانگیر ترین اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔