کیپٹن (ر)صفدر نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر نے حفاظتی ضمانت کیلئے...
لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ان کیخلاف گزشتہ روز گوجرنوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
کیپٹن صفدر نے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے،وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس اسجد جاوید گهرال درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گوجرانوالا پولیس نے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون میں کیپٹن صفدر کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔