ملک بھرمیں سی ایس ایس 2021 کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
اسلام آباد:ملک بھر میں سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)2021 کے...
اسلام آباد:ملک بھر میں سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)2021 کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 5 اکتوبر 2020 سے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طلبہ سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر ہے۔
اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔