مالم جبہ کیس:عدالتی فیصلےکےمطابق کارروائی کاجائزہ لینےکافیصلہ

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مالم جبہ سوات کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس پرکارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2020 07:21pm

نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پرمولانا فضل الرحمان،امیر مقام،کیپٹن صفدراورشیراعظم وزیرسمیت دیگر کی انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مالم جبہ سوات کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس پرکارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان،امیرمقام،کیپٹن (ر) صفدراورشیر اعظم وزیر کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

نیب نے بینک آف خیبرپختونخوا میں غیر قانون بھرتیاں کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی ۔آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مولانا فضل الرحمان،امیر مقام،کیپٹن صفدراور شیراعظم وزیر سمیت دیگر کی انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بلین ٹری سونامی کیس میں نوابزادہ محمود زیب اورعثمان سیف اللہ کے خلاف انوسٹی گیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریوں کوآزادانہ طور پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورتمام افراد سے انکا موقف بھی لیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نےکہاکہ بدعنوانی کےخلاف انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ۔میگا منی کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔نیب کی کارکردگی قومی و بین الاقومی ادارے سراہا رہے ہیں۔