ن لیگ کو ڈھائی سال سے توڑنے کی کوشش ہورہی ہے، محمد زبیر

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ڈھائی سال سے ...
شائع 05 اکتوبر 2020 08:33pm

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ڈھائی سال سے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،

ترجمان نوازشریف اور مریم نواز،محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور کہا نوازشریف کے ساتھ بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے عوام ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز نے بھارتیوں سے ملاقات کی تو اُنہیں ویزہ کس نے دیا؟ کیا حکومت لاعلم ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے سیاست میں ایکٹیو ہونے پر حکومت پریشان ہوگئی۔

دوسری جانب لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز،احسن اقبال اور راناثناءاللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) مقدمات کی زد میں آگئی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز سمیت 2درجن رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لاہور کے تھانے شاہدرہ میں مقامی شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں بغاوت،مجرمانہ سازش،عوام کوحکومت کیخلاف ورغلانےکی دفعات شامل ہیں ۔جن میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرقانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ، راجاظفرالحق ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان اور سابق وزیردفاع خرم دستگیرنامزدہیں ۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب، سابق وزیرریلوے سعدرفیق،مفتاح اسماعیل ،شزا فاطمہ، امیر مقام، عطاء تارڑ اور دیگر رہنماء کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔